بھارتی سیاسی، صحافتی حلقوں، سوشل میڈیا فورمز پر مسلم مخالف مہم ناقابل قبول: او آئی سی

  بھارتی سیاسی، صحافتی حلقوں، سوشل میڈیا فورمز پر مسلم مخالف مہم ناقابل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی نے کورونا وائرس پھیلاؤ کی آڑ میں بھارت میں مسلم مخالف تعصب کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیاسی، صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹیریٹ نے بھارت کے سیاسی و صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق کوروناکے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کیاجارہا ہے۔او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے کہا کہ بھارتی سیاسی, صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر مسلم مخالف جذبات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے-او آئی سی نے دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے رویہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کی صورتحال ایسی ہے جس میں اور بھی زیادہ کوششوں، فعال تعاون اور عالمی سطح پر یک جہتی کے اظہار کے طریقوں کو اختیار کرنے اور ہر ملک کے اندر شہریوں میں بقائے باہمی اور ایک دوسرے کی مددکے جذبے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے ایک روز قبل اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرائے جانے کی شدید مذمت کی تھی اور مودی سرکار سے مطالبہ کیلئے تھا کہ وہ کرونا وباء کی آڑ میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ نہ کرے۔
او آئی سی

مزید :

صفحہ آخر -