ٹیکس صرف قانون کے ذریعے عائد کئے جا سکتے ہیں، رضا ربانی

  ٹیکس صرف قانون کے ذریعے عائد کئے جا سکتے ہیں، رضا ربانی

  

اسلام آباد (آئی این پی) سابق چیئرمین سینٹ سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کئے جا رہے ہیں، ٹیکس صرف قانون کے ذریعے عائد کئے جا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کا اجلاس طلب نہ کرنے کا مقصد پارلیمانی نگرانی سے اجتناب کرنا ہے،ریلیف آپریشن کو پارلیمانی نگرانی سے بچنے کی خاطر ایسا کیاجا رہا ہے۔ اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران ریاست کے دو جزو ایگزیکٹو اور عدلیہ فعال ہیں،جبکہ پارلیمنٹ کے اجلاس طلبی پر ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس پھیلاؤ کا مرکز بن جائے گا، حکومت نے کرونا بحران میں مختلف صنعتی شعبوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا، صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس پیکج کا اعلان پارلیمنٹ کے بغیر کیاگیا ہے۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ آخر -