پاکستان سٹاک ایکچینج میں مثبت رجحان، 100انڈیکس میں 667پوائنٹس کا اضافہ

  پاکستان سٹاک ایکچینج میں مثبت رجحان، 100انڈیکس میں 667پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 667 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 499 کی سطح پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس نے 994 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا جبکہ بازار میں 39 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہو ئے۔ا س کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے بڑھ کر 6260 ارب روپے ہوگئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -