پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

  پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جرگے کے سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرگے کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق دو بھائیو ں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ایک بھائی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی،جاں بحق ہونیوالوں میں ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کے فوری بعد مرکزی ملزم اور قتل میں ملوث دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور ہلاکتیں

مزید :

صفحہ آخر -