بلوچستان میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جام کمال

    بلوچستان میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جام کمال

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں، اس وباء سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کیلئے رینڈم ٹیسٹنگ کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں احساس پروگرام سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحقین کو امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے 12 سینٹرز میں 50 ہزار سے زائد افراد میں رقوم تقسیم ہوں گی۔شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رینڈم ٹیسٹنگ کا آغاز کر رہے ہیں جس میں پانچ ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

کرونا اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -