پیپلز پارٹی کی جانب سے بارہ کہو میں ایک اورسستے تندور کا افتتاح

پیپلز پارٹی کی جانب سے بارہ کہو میں ایک اورسستے تندور کا افتتاح

  

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کی جانب سے سستے تندور قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے سستے تندور کا افتتاح کیا،تندور پر روٹی 5 جبکہ سالن 50 روپے کا مل سکے گا۔افتتاح کے بعد پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تندور کا بنیادی مقصد پریشان عوام کو ریلیف پہنچانا ہے،کرونا کے باعث لوگوں کا روزگار بند ہے،تندور کا جال پورے ملک میں بچھایا جائیگا، سستے تندور غریب اور امیر کے لئے ہیں،سستے تندور عید تک جاری رہیں گے،پیپلز پارٹی عید کے بعد بھی غریب لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

سستا تندور

مزید :

صفحہ آخر -