ماہ رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    ماہ رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر ہفتے میں 6روز کھلیں گے۔ پیر تا جمعرات صبح 10 سے شام 4 بجے تک دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہو گا جبکہ جمعہ المبارک کے روزدوپہر ایک بجے دفاتر بند ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

اوقات کار

مزید :

صفحہ آخر -