باسمتی چال کی برآمدات میں 12فیصد اضافہ

باسمتی چال کی برآمدات میں 12فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) باسمتی چاول کی برآمدات میں مارچ کے دوران 12.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات 69.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مارچ 2019ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے 63.03 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں 6.47 ملین ڈالر یعنی 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -