کرونا سے بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے،راجہ عدیل

کرونا سے بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے،راجہ عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل سابق ایگزکٹو ممبر و کنوینرسٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل شیٹ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن اور کاروباری اداروں کی بندش سے پاکستان میں بے روزگار ی بڑھنے کا خطرہ ہے انہوں نے عالمی تحقیق اور مشاورتی فرم الپاس کی جانب سے پاکستان میں کئے گئے سروے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ51فیصد افراد 6ماہ میں اپنی نوکریاں کھوبیٹھیں گے رپورٹ کے مطابق خصوصاً پاکستان کے دیہی علاقوں میں حکومتی امداد نہ پہنچنے کے برابر ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی بے روزگار وں کی اکثریت اس امداد سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹیں اور ادارے بند ہونے سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے راجہ عدیل اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت کرونا احتیاطی تدابیر اختیار کرواتے ہوئے تمام صنعتی اداروں اور مارکیٹوں کو کھولے تاکہ عوام حکومتی امداد کی طرف دیکھنے کی بجائے خود روزگار حاصل کرسکے اگر زیادہ دیر تک اداروں اور مارکیٹوں کو بند رکھا گیا تو اس سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا جو روزانہ کی بنیاد پر کما کر اپنے اور اہل خانہ کی گذر اوقات کررہا ہے وہ حکومتی امداد کے طریق کار سے بھی ناواقف ہے۔

مزید :

کامرس -