دو ماہ کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی آمدن میں 50 فیصد کمی

        دو ماہ کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی آمدن میں 50 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران ادویہ سازی کی مقامی صنعت کی آمدن میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی آمدن میں کمی کا بنیادی سبب لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی ڈاکٹر تک عدم رسائی ہے۔ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قیصر وحید نے کہا ہے کہ کورونا کی حالیہ وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں کے منافع جات میں اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبہ کی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی وباء کے نتیجہ میں ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی فروخت میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -