حکومت کاروبار کرنے کی اجازت دے، ریڈ ی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن

حکومت کاروبار کرنے کی اجازت دے، ریڈ ی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن

  

لاہور(کامرس ڈیسک)ریڈی میڈ گارمینٹس ایسوسی ایشن رنگ محل لاہور کے تاجروں کا اہم اجلاس زیر صدارات حاجی محمد حنیف ان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چوحدری مقصود احمد،اخلاق اجمیری، شیخ منیر،چوہدری سجاد،محمد فیاض،حا جی داؤد بٹ،حاجی شاہد،حاجی اویس،حاجی صدیق،اعجاز بشیر،نعیم حنیف،سیٹھ فرحان شفیق،توصیف نثار،ندیم سلیم،حافظ ذوالفقار،ریحان احمد،انیس یونس، میاں عارف محمود، حاجی عبدالروف،محمد رضوان، ناصر محمود،چوہدری حسنین، شفیق پپو بھائی،فیصل بٹ،محمدادریس،شیخ محمد فواد کے ساتھ تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی کے ریڈی میڈ گارمینٹس کا کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ا گر یہ لوگوں کی دوکانوں پر پڑا ہوا مال خراب ہو جائے گا۔اور لوگوں کا اربوں کا نقصان ہو گا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کے چھوٹے تاجروں کو بلا سود قرضہ بھی دیا جائے۔جس سے لوگ اپنے بچوں کے لئے روٹی کما سکیں اس لاک ڈاؤن کو فوری ختم کیا جائے اور پاکستان کی تمام ھول سیل مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

کامرس -