کروناسے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، خاور رشید

کروناسے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، خاور رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس ڈیسک) پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کرونا اور ڈینگی کے انسداد کے لیے سپرے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پیدا کردہ حالات نے پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے۔ ایسے میں اگر انسداد کرونا و ڈینگی سپرے نہ کرایا گیا تو حالات سنگین ہونے کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی وجہ بننے والے مچھر کے انسداد کے لیے ابھی سے گلی محلوں میں کلورین اور دیگر ادویات کا سپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک کمپین کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کرنا چاہیے کہ وہ بھی اپنی جان و صحت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پوری طرح اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور یہ مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتی ہے۔
لہذا حکومت اور عوام الناس کو ابھی سے چوکنا ہونا ہوگا۔

مزید :

کامرس -