سٹیٹ بنک پرائیویٹ بنکوں کو مارجن کم کرنیکی ہدایت کرے،شہزاد ناصر

سٹیٹ بنک پرائیویٹ بنکوں کو مارجن کم کرنیکی ہدایت کرے،شہزاد ناصر

  

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ کی شرح سوا تیرہ فیصد سے نو فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ بینکوں کو بھی اپنا مارجن کم کرنے کا پابند کیا جائے۔ ایک بیان میں خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کروناوائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے صنعتکار برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لاکر بہت درست قدم اٹھایا ہے۔ اب یہ ضروری ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان پرائیویٹ بینکوں کو بھی پابند کریں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کائبور پر جو مارجن لے رہے ہیں وہ کم کریں تاکہ نجی شعبہ کو حقیقی معنوں میں فائدہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کو سستے قرضوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بینکوں کا مارجن پیداواری لاگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان پرائیویٹ بینکوں کو بھی مارجن میں فوری کمی لانے کی ہدایات جاری کرے گا۔

مزید :

کامرس -