ای بی ایم کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے عطیہ

    ای بی ایم کا وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے عطیہ

  

کراچی(پ ر) وزیر اعظم پاکستان - عمران خان نے، پاکستان میں برانڈڈ بسکٹس تیار کرنے والے سرفہرست ادارے - EBM کی مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر - ڈاکٹر ژیلف منیر حال ہی میں ملاقات کی، جس میں EBM کی جانب سے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ برائے COVID-19 کے لئے، 10 کروڑ روپئے عطیہ کی پیشکش کی گئی۔ ڈاکٹر منیر نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے انتھک کاوشوں کو سراہا، جو صحت عامّہ کے اس بحران پر قابو پانے کے لئے موثر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ قومی معاشرے اور معیشت کو محفوظ بنایا جا ئے۔ ڈاکٹر منیر نے COVID-19 کے خلاف مہم میں، اپنے ادارے کی جانب سے حکومت کی بھرپور معاونت جاری رکھنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ؛ EBM نے عزم کیا ہے کہ، لاک ڈاون کے دوران، لاکھوں ضرورت مند گھرانوں کو خوراک اور امداد کی فراہمی کے لئے حکومتی اقدامات میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہمارے ادارے نے طبّی آلات کی صورت میں بھی عطیات پیش کئے ہیں، تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات مہیّا کی جا سکیں۔ اس بحرانی صورتحال کے دوران، کارپوریٹ اداروں اور سول سوسائیٹی کو متحد ہو کر کام کرناضروری ہے، تاکہ اضافی وسائل فراہم کرتے ہوئے بھوک، بیماری اور غربت کا خاتمہ کرنے میں مدد کی جائے اور معیشت کی جلد از جلد بحالی کی راہ بھی ہموار کی جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے اس عطیہ پر اظہار تشکّر کرتے ہوئے کہا کہ: "ہم انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی اس ہمدردی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ اس امدادی رقم کے ذریعے،قوم کی فوری ضروریات پوری کرنے میں، آسانی ہو گی۔

مزید :

کامرس -