محکمہ خوراک نے گندم کی اعلیٰ اقسام کو بطور بیج خریداری اور نقل وحمل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

محکمہ خوراک نے گندم کی اعلیٰ اقسام کو بطور بیج خریداری اور نقل وحمل کیلئے ...

  

فیصل آباد (آن لائن) محکمہ خوراک نے گندم کی اعلیٰ اقسام کو بطور بیج خریداری اور نقل وحمل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ بیج کمپنیز کو محکمہ خوراک کی بجائے وفاقی سیڈ ایجنسی سے سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ سیکرٹری فوڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر آئندہ بوائی کے لئے اعلیٰ اقسام کی گندم کو ذرائع کے مطابق گندم کے کاشتکار گندم کی نقل وحمل کیلئے بین الاضلاع پابندی عائد کررکھی ہے جس پر سیکرٹری خوراک کے ہر ضلع میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر‘تحصیلدار‘نائب تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے 3ممبران کو شامل کرکے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اور گندم کے بیج کی نقل وحمل کیلئے محکمہ خوراک کی تصدیق کی بجائے فیڈرل سیڈ ایجنسی سے کھلا بیج کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

مزید :

کامرس -