کرونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز پر کامیاب عمل درآمد کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
لاہور(پ ر)پاکستان کی ممتاز فارما سیوٹیکل کمپنی گیٹز فارما نے حکومت سندھ کو 15,000 اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس کا عطیہ دیا ہے اور صوبے بھر میں COVID-19 ٹیسٹنگ پروٹوکولز پر کامیابی سے عمل درآمد کے لیے اس کے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکس کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔کمپنی پہلے ہی 100 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو تربیت دے چکی ہے جو صوبے میں COVID-19اسکریننگ ٹیسٹ کرنے کے لیے ماسٹر ٹرینرز ہوں گے۔یہ تربیت کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس اور سندھ ایمرجنسی آپریشن سنٹر(EOC) میں دی گئی،جہاں ٹیکنیکل فوکل پرسن سند ھ پولیو ڈاکٹر احمد علی موجود تھے۔گیٹز فارما نے کراچی کے ضلع جنوبی میں حکومت کے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے لیے بھی اپنے پیرا میڈیکس بھیجے ہیں۔کمپنی جلد ہی دوسرے صوبوں تک بھی اس تربیت کو توسیع دے گی۔کمپنی کے ماہرین اس تربیت میں ڈاکٹروں کو COVID-19 مکمل اسکریننگ پروٹوکولز کے بارے میں تربیت دیتے ہیں جس میں اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس کی ایڈمنسٹریشن،ڈیٹا جمع کرنا اور صراحت،رضامندی کے فارمز کی ہینڈلنگ اور ڈیٹا کے دوسرے معاملات شامل ہیں۔گیٹز فارما کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او خالد محمود نے چند روز قبل سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہوسے ملاقات کی اور ان غیر معمولی حالات میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گیٹزفارما سندھ حکومت کو Hydroxychloroquine کے1.9 ملین ٹیبلٹس، 15,000 ٹیسٹنگ کٹس اور1,500 سے زیادہ پرسنل پروٹیکٹؤ ایکوئپمنٹ(PPE) کا عطیہ دے چکا ہے۔