فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا نیا ”مری“ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنیکا حکم

فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا نیا ”مری“ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنیکا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سہولیات کی بہتری اورسرکاری ریسٹ ہاؤسز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں.اس سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

ذوالفقار علی کھرل شریک تھے۔اجلاس میں ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی امور اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر فورٹ منرو میں سرکاری ریسٹ ہاؤس بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فورٹ منرو میں موجود اپنے ریسٹ ہاؤسز بحال کرائیں۔سٹرکچر کو بحال کرکے عوامی سرمایہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقہ کی ترقی کیلئے کردار اداکرے۔گرمیوں میں سیاح اور عوام کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چائیے۔انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی،سیوریج اور روڈز کو بہتر کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔عوام کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فورٹ منرو کا دورہ کرکے مسائل کا ادراک ہوا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ سول ہسپتال فورٹ منرو میں طبی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم این اے خواجہ شیراز،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،ذوالفقار علی کھرل،ڈی پی اوز کے علاوہ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کے اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے امن کمیٹی کے اراکین ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے. اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ماہ صیام میں احتیاطی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم علماء اور عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔ہر انسانی جان کے تحفظ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعائیں کی جائیں۔ وائرس کی لوکل ٹرانسمشن روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگاڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے زائرین کے پہلے میزبان کے طور پر احسن اقدامات کئے ایم این اے خواجہ شیراز نے کہا کہ پوری قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ علماء مشائخ کی بات اور رائے کو اہمیت حاصل ہے۔محراب و منبر سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جائے ماہ صیام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں آر پی او عمران احمر نے کہا کہ قیام امن اور حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ہم سب کا مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے جس کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔

فورٹ منرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -