کرونا کیخلاف جنگ‘ ڈاکٹرز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ اختر ملک

  کرونا کیخلاف جنگ‘ ڈاکٹرز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ اختر ملک

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی آ کر مجھے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

طرف سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی ایز کے عطیہ دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، حفاظتی سامان میں کٹس،ماسک این 95،سینی ٹائزرز اور کلوروکوئن ٹیبلٹس شامل ہیں،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا عطیہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے حوالے کیا۔اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرافتخار حسین اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری بھی موجود تھے،صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بروقت اور موثر فیصلے کئے ہیں،کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیساتھ ساتھ متاثرین کی ریلیف کے تیز ترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ریلیف کا کام ابھی شروع نہیں کیا جا سکا،وزیرتواناِئی نے کہا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ اور غریب لوگوں کو 12 ہزار روپے امداد کی فراہمی ایک مثالی اقدام ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے کہا کہ پی پی ایز کا عطیہ دینے پر نشتر انتظامیہ اور ڈاکٹرز وزیر توانائی کیتہہ دل سے مشکور ہیں،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فنڈز اور آلات کی اب کوئی کمی نہیں،کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں،تشویش کی کوئی بات نہیں،شہری حکومت کے اقدامات پر عمل کریں تو کورونا وائر س پر جلد مکمل کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب نشتر ہسپتال کے 27 میں سے 26 ڈاکٹرز کاکورونا ٹیسٹ ریزلٹ نیگٹیو آ گیا ہے۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -