وائرس کیخلاف جنگ‘ ملتان میں کرونا فیلڈ ہسپتال قائم کرنیکا فیصلہ

وائرس کیخلاف جنگ‘ ملتان میں کرونا فیلڈ ہسپتال قائم کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان مین کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ فیلڈ ہسپتال 100 بیڈ پر مشتمل ہو گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے زرعی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کو کورونا فیلڈ ہسپتال ڈیکلئر کر دیا ہے جب کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے زرعی یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی صفائی دھلائی کا کام مکمل کر(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

لیا ہے۔ساتھ ہی کورونا فیلڈ ہسپتال کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمنور عباس بھی ہمراہ تھے۔دپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ کورونا فیلڈ ہسپتال بین الاقوامی طرز پر قائم کیا جائے گا،ہسپتال میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،عامر خٹک نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو کھانا اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا فیلڈ ہسپتال میں ریسپشن، رجسٹریشن اور سکریننگ کے لئے کاونٹرز قائم کئے جائیں گے اورفیلڈ ہسپتال میں ٹرائی ایج روم قائم کیا جائے گا،ہسپتال میں آنیوالوں کی طبی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین،یلواور ریڈ او پی ڈی روم قائم کئے جائیں گے،کورونا وائرس کا علاج معالجہ فیلڈ ہسپتال میں کیا جائے گا اورکورونا وائرس کے مریض کورنٹائن پیریڈ بھی فیلڈ ہسپتال میں مکمل کریں گے،کسی مریض کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

فیلڈ ہسپتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -