زکریا یونیورسٹی شعبہ ایگرانومی کے طالبعلم کو پی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش

زکریا یونیورسٹی شعبہ ایگرانومی کے طالبعلم کو پی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر ایاز احمد کا پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع وڈیو لنک کے ذریعہ شعبہ آئی ٹی میں ہوا. ان کے پی ایچ ڈی کا عنوان ”کاٹن کی مختلف ورائٹیوں اور فاسفورس کھاد کا استعمال“ ہے. ا یاز احمد (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

کے پی ایچ ڈی کے پبلک ڈیفنس میں بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد رشید، پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی جبکہ سپروائزر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈین آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ہیں. ایاز احمد نے اپنے پی ایچ ڈی کا ڈیفنس کرتے ہوئے بتایا کہ فاسفورس کھاد کپاس کے پودوں کی خوراک کا بنیادی جز ہے. اور اس کے بروقت استعمال سے نہ صرف کپاس کی پیداوار بلکہ اس کی کوالٹی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ فاسفورس کھاد کے مختلف طریقے اختیار کیے جاسکتے ہیں جبکہ کھاد کے محلول کا پودوں پر بیجائی کے45، 60اور 90 دنوں بعد سپرے کرنے سے کم لاگت میں زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے. ا یاز احمد کے پی ایچ ڈی کے پبلک ڈیفنس کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایاز احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ایک ایسے وقت میں ان کی تحقیق سامنے آئی ہے جب کپاس کی پیداوار کم ہورہی ہے اس خطے کے کاشتکار اس نئی تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فصلوں کو بہتر بناکر قوم کے لیے کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کا سبب بنیں گے. ایاز احمد کو بیرونی ممتحن پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کردی. ایاز احمد کے سپروائزر ڈین آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے کہاکہ اعلی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. اس موقع پر چیئرمین شعبہ ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر شبیر حسین، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر اسد بخاری، ڈاکٹر احسن اریب، ڈاکٹر نعمان شبیرنے بھی ایاز احمد کے کام کو سراہا -

مزید :

ملتان صفحہ آخر -