بہاولپور‘ مساجد‘مندروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے جماعت اسلامی کی سپرے مہم شروع

بہاولپور‘ مساجد‘مندروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے جماعت اسلامی کی سپرے مہم ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے شہر کی مساجد اور مندروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے سپرے مہم شروع کر دی۔پہلے مرحلے میں شہر کی 20 (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

سے زائد بڑی مساجد اور مندر میں کارکنان نے کلورین اور ڈیٹول ملے محلول کا سپرے کیا گیا۔اس موقع پر سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاولپورسید ذیشان اختر نے کہا کہ الخد مت فاونڈیشن نے پاکستان میں آنے والی ہر قدرتی آفت میں ملک اور قوم کی خد مت کی لازوال مثال قائم کی ہے،جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے ا لخد مت فاونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک ماہ کے دوران 1 ارب سے روپے سے زائد کا راشن اور خوارک 50 لاکھ مستحقین تک پہنچایا ہے اگر ملک میں جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہو جاے تو ہم ملک کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے۔انہوں نے کہا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال نے ایک خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے لوگ اپنے گھروں وعلاقوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں مگر الخدمت وجماعت اسلامی کے کارکنان فیلڈ میں موجود اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی دادرسی میں مصروف عمل ہیں، انھوں نے کہا عوام اس بیماری سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار،مسنون دعائیں اور سنت نبوی ؐ کو اپنا معمول بنائیں۔

سپرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -