حکومت معیشت کی بحالی‘ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘ نعیم خان بھابھہ

      حکومت معیشت کی بحالی‘ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سابق صوبائی وزیرزرعت نعیم خان بھابھہ نے کہاہے کہ ٹائیگرفورس سیاسی مفادات کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں ہے کوروناوائرس کے پھیلاؤ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کے نازک وقت کوسیاست چمکانے کیلئے استعمال نہ کیاجائے پی ٹی آئی کی ذیلی این جی اوٹائیگرفورس کوعوام نے مستردکردیاہے اس کی بجائے قومی رضاکارفورس بنائی جائے جس میں ہرمکتبہ فکر،سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے لوگوں کوشامل کیاجائے انہوں نے کہاکہ ان حالات میں جبکہ دنیاکوروناوائرس اوردوسرے عوامل کی وجہ سے معاشی مشکلات کاشکارہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباربندہوچکے ہیں لاکھوں لوگ بیروزگارہوگئے ہیں عوام فاقہ کشی پرمجبورہیں حکومت ٹائیگرفورس بناکربدنامی مول لینے کی بجائے معیشت کی بحالی اورعام آدمی تک حقیقی ریلیف پہنچانے جیسے دلیرانہ اقدامات کرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -