حکومت ملک سے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

حکومت ملک سے بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ حکومت عوامی مشکلات حل کرنے کے لیے بھرپور اقدام کررہی ہے۔ بے روزگاروں کے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

لیے جامع پروگرام اور حکمت عملی لائی جارہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں صارفین کو بھرپور ریلیف دیا گیاہے۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209کے معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے تحت حکومت نے بڑے ریلیف پیکج کو یقینی بنایا۔غریب عوام جھولیاں پھیلا کر وزیراعظم عمران خان کی کامیابیوں کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں ملک میں پہلی بار حق داروں کو ان کی دہلیز پر حق پہنچا یاگیاہے۔ ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ریلیف کا انقلابی پروگرام دیاگیا جسے بلاامتیاز صاف شفاف طریقے سے عملی شکل دی گئی۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -