ملتان: ہیلتھ ٹیم کا چھاپہ، پرائیویٹ ہسپتال سیل، دو افراد گرفتار، خاتون ڈاکٹر بازیاب

      ملتان: ہیلتھ ٹیم کا چھاپہ، پرائیویٹ ہسپتال سیل، دو افراد گرفتار، خاتون ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت کی ٹیم نے رات گئے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ نجی ہسپتال پر چھاپہ مارا نجی ہسپتال کو سیل کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا،خاتون ڈاکٹر بازیاب کرالی گئی تفصیل کے مطابق اتوار کو رات گئے محکمہ صحت ملتان کے وبائی امراض کنٹرول کے انچارج ڈاکٹر عطاالرحمان کی سربراہی میں ٹیم نے گلشن مہر کالونی میں کوٹھی کے اندر قائم نشان ہسپتال پر چھاپہ مارا نجی ہسپتال کے نام پر (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

چلائے جانے والے رہاب سینٹر سے مختلف افراد کو حراست میں لے لیا گیا,جبکہ رحیم یار خان کی ایک خاتون ڈاکٹر کو بازیاب بھی کروا لیا،جبکہ نجی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا،ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ منشیات اور ذہنی امراض کے مریضوں کے علاج کے نام پر بنائے جانے والے نجی ہسپتال میں ایک بھی کوالیفائڈ ملازم موجود نہ تھا جبکہ ایک خاتون ڈاکٹر راحیلہ کو انکی مرضی کے بغیر نجی ہسپتال کے ایک کمرے بند کیا ہوا تھا جبکہ کمروں میں پانچ سے چھ افراد موجود تھے جن کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،بتایا جا رہا ہے نجی ہسپتال کے نام پر رہاب سینٹر چلانے والے مالکان کو بھی جلد حراست میں لے کر بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -