کوٹ قیصرانی‘ انڈس ہائی وے کی از سر نو تعمیر شروع

کوٹ قیصرانی‘ انڈس ہائی وے کی از سر نو تعمیر شروع

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)ایک ارب روپے کی لاگت سے کوٹ قیصرانی موڑ تا ٹبی قیصرانی 28 کلومیٹر طویل انڈس ہائی وے کی ازسر نو تعمیر کا کام شروع ہوگیا تفصیل کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے جو کہ ٹبی قیصرانی سے کوٹ قیصرانی موڑ تک عرصہ دراز سے انتہائی شکستہ حال ہوچکی تھی اور آئے روز ٹریفک حادثات کے باعث درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

بیٹھتے تھے کی ازسرنو تعمیر کے لیے ایم این اے خواجہ شیراز محمود کے فنڈز سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے منصوبہ کے تحت 28 کلومیٹر سڑک ازسر نو تعمیر کی جائے گی اور اس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی خواجہ شیراز محمود نے بتایا کہ منصوبہ کو جس قدر جلد ہوسکا مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کے موقع پر سڑک کی ازسرنو تعمیر کراکے عوام کو سفری مصائب سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا اور منصوبہ پر کام کے آغاز سے ان کے انتخابی وعدہ کی تکمیل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جس کا واضع ثبوت یہ عوامی منصوبہ ہے وہ اپنے خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

تعمیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -