ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے بھٹہ قبرستان سے کومل شبیر سے موٹرسائیکل سوار تین افراد نے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی 4ہزار سمیت تین موبائل، دو انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد شاہد کے گھر (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر موٹرسائیکل نقدی مالیت1لاکھ42ہزار لیگئے، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے دنیا پور روڑ محمد اسلم کے گھر سے نقدی، زیورات ودیگر سامان مالیت7لاکھ 55ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے نصراللہ کیگھر سے اے سی، ایل سی ڈی طلائی زیورات مالیت3لاکھ90ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے شازیہ پروین کیگھر سے باہر سے کیمرہ مالیت4ہزار، واپڈا آفس خانیول روڑ مقصود خان کیموٹرسائیکل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد قیصر، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے شبیر احمد کے گھر سے 16بکرے مالیت6لاکھ جبکہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڑ حمزہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -