تبلیغی مرکز وہاڑی‘ رپورٹ منفی‘ 18افراد گھروں کو روانہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)تبلیغی مرکز میں کوروناوائرس کی وجہ سے آئسولیٹ کیے گئے 19جماعتوں میں سے 18جماعتوں کے ارکان اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے افغانستان سے تعلق رکھنے والی جماعت کے 2ارکان رپورٹ کے منتظر،رزلٹ آئندہ (بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
ایک دوروزمیں موصول ہوجائیگاان کے رزلٹ نیگٹیوآنے کی صورت میں اس جماعت کوبھی روانگی کی اجازت دے دی جائے گی یہ تمام تبلیغ پر آئی جماعتیں تقریباً20دن تک تبلیغی مرکزوہاڑی میں آئسولیٹ رہیں، وہاڑی کے مقامی تبلیغی حضرات نے جماعتوں کے افراد کاخاص خیال رکھااورروانگی کے وقت تمام مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ہدیئے دیئے گئے، روانگی کے وقت ہرآنکھ اشک بارتھی جبکہ متعددتبلیغی کارکن دھاڑیں مارکرروتے رہے، روانہ ہونے والی جماعتوں نے ملکی سلامتی اورکوروناوائرس کے خاتمہ کی دعائیں بھی کیں ان جماعتوں کی روانگی کے وقت ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان،اے سی احمدنوید بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر فوادقریشی بھی موجود تھے۔