میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 1141بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 1141بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں 1141بجلی چورپکڑلئے۔13 لاکھ69ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2کروڑ19لا کھ28 ہزار روپے جرمانہ عائد۔14 مقدمات درج۔یکم تا18اپریل 2020?ء کے (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

دوران ملتان میں 210 گھریلو،کمرشل، صنعتی،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو285728یونٹس چوری کرنے پر5917043 روپے جرمانہ عائدکیا گیااورایک مقدمہ درج ہوا۔ ڈی جی خان میں 143گھریلو،کمرشل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو157197یونٹس چوری کرنے پر2104140روپے جرمانہ اور چھ ایف آئی آرز درج،وہاڑی میں 97گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو106091یونٹس چوری کرنے پر1541072روپے جرمانہ، بہاولپور میں 64گھریلو،کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو111976یونٹس چوری کرنے پر1831756 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 165گھریلو،کمرشل،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو153569یونٹس چوری کرنے پر2309614 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 95گھریلو صارفین کو88360یونٹس چوری کرنے پر1397707روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 141گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو147314 یونٹس چوری کرنے پر2115542روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج،بہاولنگر میں 92گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو95231یونٹس چوری کرنے پر1606122روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 134 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو224050یونٹس چوری کرنے پر3123282روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا