سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی

      سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 9 ...

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے سے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

متعلق کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی ہے۔چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری ہے۔اس سے قبل فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے دائر استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔جس سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے جسے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جس میں مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں۔ لیکن ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے اس بارے سپریم کورٹ نے بھی واضح احکامات کے ساتھ فیصلہ دے چکی ہے۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -