جعلی لیٹر کے ذریعے گاڑی ٹرانسفر‘ ایکسائز اہلکاروں کیخلاف جوڈیشل ایکشن منظور

جعلی لیٹر کے ذریعے گاڑی ٹرانسفر‘ ایکسائز اہلکاروں کیخلاف جوڈیشل ایکشن ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان نے مسروقہ کار کو جعلی لیٹر کے ذریعے ٹرانسفر کرنے والے ایکسائز اہلکاروں کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کر لیا ہے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

سال 2013 میں محمد شہزاد کی کار چوری ہوئی تھی ایکسائز اہلکاروں نے مبینہ طور پر کار چوروں سے رشوت لے کر 2016 میں جعلی دستاویزات کے ذریعے منسوخ شدہ رجسٹریشن بک پر کار ٹرانسفر کر دی تھی او ر کار کی اصل فائل بھی کار چوروں کے حوالے کر دی تھی مدعی کی درخواست پر اینٹی کرپشن ملتان نے سابق ای ٹی او یوسف ورک ، ایم ٹی سی، ا?صف نواز، کاشف رضا اور کار چوری میں ملوث ملزمان محمد اختر، فخر زمان اور محمد فرحان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا ابتدائی تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے ملزمان کی گرفتاری کاحکم جاری کر دیا ہے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -