پنجاب ہائی وے پٹرولنگ‘ بہاولپور ریجن کے 39اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عہدوں پر کنفرم

  پنجاب ہائی وے پٹرولنگ‘ بہاولپور ریجن کے 39اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عہدوں پر ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول بہاولپور ریجن کے 39 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ان کے عہدوں پر مستقل کردیا گیا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

لاہور کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال ستارہ امتیاز نے اُن کے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری کردیئے انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ اڈا پُل گجیانی بہاولنگر راؤمحمد عرفان کے مطابق ایس،ایس،پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن بہاولپور جناب محمد شریف جٹ کی سفارش پر بہترین ریکارڈ کے حامل اور معیار پر پورا اترنے والے 39 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز جن میں 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ضلع بہاولنگر کے شامل ہیں کو جناب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال ستارہ امتیاز نے اُن کے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔کنفرمیشن کے بعد ان سب انسپکٹرز کو اگلے رینک سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی جائے گی۔ایڈیشنل آئی،جی پٹرولنگ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد شریف جٹ نے کہا کہ محمکمانہ ترقی کے ملازمین کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ایس۔پی پٹرولنگ بہاولپور محمد شریف جٹ نے تمام اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرنجام دیں گے۔

کنفرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -