شادن لُنڈ‘نو سر باز ریٹیلر نے غریب خاتون کی رقم دبالی‘ مانگنے پر دھمکیاں

  شادن لُنڈ‘نو سر باز ریٹیلر نے غریب خاتون کی رقم دبالی‘ مانگنے پر دھمکیاں

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)نو سر باز ریٹیلر سجاد،اعجاز نے خاتون کے12000روپے دبا لیے حاجراں مائی شادن

(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

لُنڈ سنٹر رقم نکلوانے گئی تو ریٹیلرنے انگوٹھہ لگوا لیا مگر رقم نہ دی،رقم کے مطالبہ پر ریٹیلر نے خاتون کو دھمکیاں دیدیں۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ بستی نور پور کی رہائشی خاتون حاجراں مائی زوجہ غلام محمد شادن لُنڈ سنٹر پر احساس پروگرام کی رقم نکلوانے گئی تو اعجاذ نے خاتون کا انگوٹھا لگوا لیا جبکہ رقم نہ دی رقم کے مطالبہ پر اعجاز نے کہا کہ میں نے آپ کو 12000روپے دے دئیے حالانکہ ریٹیلر نے ایک دھیلا بھی نہ دیا متاثرہ خاتون کے شور شرابہ پر متعدد خواتین جمع ہو گئیں اور ریٹیلر کو برا بھلا کہا تو اعجاذ نے رقم واپس کرنے کی بجائے اُلٹا دھمکیاں دینا شروع کر دیں متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میں غریب ہوں ہذا نوسر باز ریٹیلر سے میری رقم واپس دلوائی جائے اور ان کیخلاف کاروائی کی جائے۔

دھمکیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -