روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی‘ خاوند نے کالا پتھر پی لیا‘ نشتر میں حالت نازک
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر دلبرداشتہ خاوند نے کالا پتھرپی لیا،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع بنگلہ ہنجرائی کے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
رہائشی محمد شریف اسڑ کے بیٹے دلاور اسڑ کی شادی اڈہ شیلر کے رہائشی واحدبخش لاڑ کی بیٹی رقیہ بی بی سے ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی جس سے اس کی 6 سے ماہ کی بیٹی بھی تھی، 3 ماہ قبل رقیہ بی بی گھریلوناچاقی پر روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی جسے دلاور کئی بار منانے کیلئے گیا مگر اس کے والدین نے اسے نہ بھیجا،گزشتہ سے پیوستہ روزبھی دلاور اپنی بیوی کو منانے کے لیے ان کے گھر گیا اس کے والد کے انکار پر دل برداشتہ ہو گیا اور گھر آتے ہیں کالا پتھر پی لیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی،دلاور کوتشویشناک حالت کے بحث رورل ہیلتھ سینٹر دائرہ دین پناہ لایا گیا تاہم فوری طبی امداد کے بعد اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے دلاور کے بھائی شہزاد اسڑ کی مدعیت میں دلاور کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نازک