کرونا وائرس کا حملہ‘ خانپور کا رہائشی ہسپتال میں جاں بحق

    کرونا وائرس کا حملہ‘ خانپور کا رہائشی ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کورونا وائرس میں مبتلا تحصیل خان پور کا رہائشی 60 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل خان پور محلہ رحیم آباد کا رہائشی 60 سالہ نصیب قریشی کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود نصیب قریشی گذشتہ سے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پیوستہ شب 10 بجے جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا، محکمہ ہیلتھ کے مطابق نصیب قریشی کو کورونا وائرس تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کی ہلاکت دس بجے کے قریب ہوئی، ورثاء کی جانب سے قبر کی کھدائی کے وسائل نہ ہونے پر پولیس اور ریسکیو عملہ نے جٹکی قبرستان میں قبر کشائی کروا کر نعش کو تابوت سمیت دفنا دیا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -