پنجاب: نوجوان زرعی گریجو ایٹس کو 10تحصیلوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ

  پنجاب: نوجوان زرعی گریجو ایٹس کو 10تحصیلوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں حکومت پنجاب کے تعاون سے شعبہ زراعت کی ترقی اور بہتری کیلئے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ پنجاب کے نوجوان زرعی گریجو ایٹس کو صوبہ پنجاب کی منتخب 10تحصیلوں (ہارون آباد، بورے والا، کوٹ ادو،(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کہروڑپکا، پاک پتن، نارووال، شاہ کوٹ، قائدہ آباد، چکوال اور فتح جنگ) شامل ہیں میں تعینات کیا گیا ہے۔یہ زرعی گریجو ایٹس صوبہ پنجاب کے مختلف تحصیلوں میں تعینات ہو کر کسانوں اور کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان زرعی گریجو ایٹس کو جدید طریقہ کاشتکاری کے اصولوں اور عملی طورپر تربیت دینے کے بعد مختلف تحصیلوں میں بھیجا گیا تاکہ وہ کاشتکاروں اور کسانوں سے مل کر ان کو جدید طریقہ کاشتکاری کے بارے میں بتایں اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے معاون ثابت ہوں۔اس منصوبے کے تحت اب تک تقریباً2000کے قریب کسانوں و کاشتکاروں کو رجسٹر ڈکیا جا چکا ہے اور ان کو فصل سے متعلق تمام ٖضروری معلومات اور خدمات ان کی زمینوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اس جاری منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ حکومت پنجاب زراعت کی اہمیت کو باخوبی سمجھتی ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 1سالہ انٹرن شپ پروگرام زرعی گریجو ایٹس کیلئے شروع کیا ہے جس کے تحت زرعی گریجوایٹس کو تعینات کیا گیا ہے اس طرح شعبہ زراعت کی ترقی ہو سکے گی۔ زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پرو گرام کے اہم نکات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈین زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے کم پیداواری تحصیلوں میں 110زرعی گریجوایٹس تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ ان علاقوں میں زراعت کی کی بہتری اور زراعت میں اضافہ کرنے میں اپنا کردار اد ا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ انٹر ن شپ پروگرام کے تعینات زرعی گریجو ایٹس کو جدید مانیٹرنگ سسٹم کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -