زکریا یونیورسٹی:ایم فل وائیوا آن لائن کرنے کی منظوری

زکریا یونیورسٹی:ایم فل وائیوا آن لائن کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی حکام نے ایم فل وائیوا بھی آن لائن کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا پبلک ڈیفنس آن لائن ہورہا تھا مگر ایم فل کے زبانی امتحان آن لائن لینے کی اجازت نہیں تھی جس پر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر عمران نے وائس چانسلر کو درخواست دی تھی کہ ایسے وقت میں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سیتمام شعبے بند ہیں۔ تعلیم کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہیئے۔ سکائپ یا دیگر آن لائن سسٹم پر ایم فل کے وائیوا بھی کرائے جائیں۔ اس سے یونیورسٹی کو فنانشل بچت بھی ہوگی۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں دی جانے والی بھاری رقم بھی بچ جائے گی جس پر گزشتہ روز ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایم فل وائیوا بھی ا?ن لائن کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
منظوری