لاک ڈاؤن سے روزی روٹی بند‘ احتیاطی تدابیر کیساتھ شادیوں میں شرکت کی اجازت دی جائے‘ خواجہ سراؤں کا مطالبہ

  لاک ڈاؤن سے روزی روٹی بند‘ احتیاطی تدابیر کیساتھ شادیوں میں شرکت کی اجازت ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ عباس شانی اورملتان ڈویژن کی صدر میڈم بلالی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے باعث خواجہ سراؤں کی روزی روٹی بند ہوگئی ہے اور وہ فاقوں پر مجبور ہیں جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن و دیگر تنظیموں نے اگرچہ خواجہ سراؤں کو راشن فراہم کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں لیکن حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی جانب سے ہم بے سہارا لوگوں کی نہ تو مدد کی جارہی ہے اور نہ ہی کوئی پر سان حال ہے ہم بھی اس معاشرہ کا حصہ ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم لوگوں کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہوسکتے حکومت سے مطالبہ ہے کہ محدود پیمانے پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ خواجہ سراؤں کو شادیوں میں شرکت کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنا روزگار کما سکیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت ہمارے مسائل کی جانب فوری توجہ دے گی۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -