پنجاب حکومت انسداد کرونا بارے اقدامات کررہی ہے‘ حسنین بہادر دریشک

        پنجاب حکومت انسداد کرونا بارے اقدامات کررہی ہے‘ حسنین بہادر دریشک

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب /فوکل پرسن انسداد کورونا اقدامات سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کورونا،احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم اور گندم خریداری مہم بارے ڈپٹی کمشنر آفس(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں انسداد کورونا بارے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1لاکھ 58ہزار سے زائد افراد کی کورونا سکریننگ کی جا چکی ہے۔چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاران کی حفاظت کے لئے ان کو ماسک،گلوز اور سینی ٹائزر فراہم کئے گئے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گورنمنٹ کی طرف سے 560 کورونا ٹسٹ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی بھی سکریننگ کی گئی ہے۔ کسی مسجد میں تبلیغی جماعت کا کوئی بندہ رہائش پذیر نہیں ہے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے گندم خریداری مہم 2020کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔گندم خریداری مراکز پر گندم سے لدی گاڑیوں سے گندم اتارنے کا عمل تیز سے تیز تر کیا جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع راجن پور کی تینو ں تحصیلوں میں قائم22سنٹرز پر119کاؤنٹربنائے گئے ہیں جہاں پر احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک 84ہزار سے زائد مستحق افراد میں 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عمران،پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

حسنین بہادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -