ضلع مظفر گڑھ‘ احساس پروگرام‘ مستحق افراد میں 22ارب روپے تقسیم

    ضلع مظفر گڑھ‘ احساس پروگرام‘ مستحق افراد میں 22ارب روپے تقسیم

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) ضلع مظفر گڑھ میں احساس پروگرام کے تحت پونے دو لاکھ مسحق مردو خواتین میں بائیس ارب کی خطیر رقم تقسیم کردی گئی تفصیل کے مطابق عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت نے احتیاطی تداپیر اختیار کرتے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ھوئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا، اعلان کیا تھا جسکی وجہ سے غریب دیہاڑی دار مزدور گھروں میں محصور ھو کر رہ گئے تھے اس سلسلہ میں حکومت نے غریبوں کی مالی معاونت کیلئے احساس پروگرام شروع کرکے مستحقین کو بارہ ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ضلع مظفرگڑھ میں بھی رقوم کی تقسیم کا، سلسلہ جاری ھے اور ضلع بھر میں مردو خواتین کیلئے 26 سینٹر بنانے گئے ھیں اور تاحال پونے دولاکھ لوگوں میں بائیس ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کر دی گئی ھے دیگرمستحقین لوگوں میں رقوم کی تقسیم کا، سلسلہ جاری ھے رقوم کی تقسیم کے عمل کو، صاف شفاف بنانے کیلئے پاک آرمی اور پولیس اپنی خدمات سرانجام دے رھی ھے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام سینٹر پر ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود ھے جن سکولز اور کالجز میں سینٹر بنانے گئے وہاں کا، سٹاف عوام کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر حاضر ھے کچھ سینٹرز سے رقوم دینے کے عوض کٹوتی کرنے پر ریٹیلرز اور فرنچائز مالکان کے خلاف FIR درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور عوامی شکایات پر کچھ سینٹرز کو بند کر دوسری جگہ بھی شفٹ گیا ھے مجموعی طور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم صاف شفاف طریقے سے ھورھی ھے اس، سلسلہ میں مختلف سینٹرز پر عوام سے رائے لی گئی تو، عوام کی طرف، سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا کچھ لوگوں نے احساس پروگرام پر حکومتی اقدامات کو سراہتے ھوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے بغیر کسی سفارش اور سیاسی مداخلت کے غریبوں کی مالی معاونت کی ھے جبکہ بعض مردو خواتین جن کا احساس پروگروم میں نام نہیں آیا وہ کافی مایوس بھی نظر آئے انکا کہنا تھا کہ امیر لوگ پیسے لے رھے ھیں جبکہ غریب اب بھی محروم ہیں۔

تقیسم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -