وہوا: طوفانی بارش‘ ژالہ باری‘فصلیں تباہ‘ برساتی نالوں میں طغیانی

  وہوا: طوفانی بارش‘ ژالہ باری‘فصلیں تباہ‘ برساتی نالوں میں طغیانی

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے میدانی اور پہاڑی علاقہ میں طوفان بادوباراں اور ڑالہ باری نے تباہی مچادی، ڑالہ باری سے زمین نے سفید چادر اوڑھ لی، کئی دیہاتوں میں مرغی کے انڈے کے سائز کے اولے پڑنے سے گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی تفصیل کے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

مطابق وہوا اور اسے کے میدانی و پہاڑی علاقوں مڑھا، جادی والا، دولت والا، لکھانی، مٹھوان، باجھہ، کالیماڑ سمیت دیگر درجنوں قصبات میں طوفانی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا بعدازاں قیامت خیز ڑالہ باری ہوئی جس سے گلی محلوں میں کئی کئی انچ تک برف کی تہ جم گئیں مڑھا اور قریبی دیہاتوں میں مرغی کے انڈے کے سائز کے اولے پڑے شدید بارش اور ڑالہ باری سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشتہ گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں کئی فٹ گہرا پانی کھڑا ہو جانے سے دکانیں اور مکانات زیر آب آگئے پہاڑوں پر بارشیں برسنے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے درجنوں نواحی قصبات کا وہوا سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

طغیانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -