ڈکیتی میں ملوث 5ملزم گرفتار‘ 22تولے سونا‘ نقدی برآمد

  ڈکیتی میں ملوث 5ملزم گرفتار‘ 22تولے سونا‘ نقدی برآمد

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس تھانہ قطب پور نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 22 تولہ سونا اور نقدی بر آمد کرلی ہے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ میں 6 افراد پر مشتمل گینگ نے عبدالرحمن نامی شہری کے گھر ڈکیتی کی وارادات کے دوران 25 تولہ سونا،اڑھائی لاکھ روپے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹی تھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 176/20 تھانہ قطب پور میں درج کیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قطب پور نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان سے 22 تولہ سونا اور نقدی برآمد کی گئی ہے ملزمان اندرون شہر کے رہائشی ہیں جنہیں شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ ملزمان سے مزید وارادتوں بارے بھی انکشافات متوقع ہیں

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -