سنانواں: شادی تقریب پر چھاپہ‘ دولہا سمیت متعدد باراتی گرفتار

  سنانواں: شادی تقریب پر چھاپہ‘ دولہا سمیت متعدد باراتی گرفتار

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی باراتیوں کی دوڑیں لگ گئیں دلہن لینے کیلئے جانے والا دولہا حوالات میں پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی سلطان محمود میں حاجی غلام فرید ٹانوری کے بیٹے مزمل کی شادی تھی کی کہ کسی نے پولیس کو 15پرکال کر دی،پولیس(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

نے شادی کی تقریب میں دھاوا بول دیا،پولیس کو دیکھتے ہی باراتی بھاگ گئے جبکہ پولیس نے موقع سے بارات لیکر دولہن کے گھر جانے والے دولہا مزمل ٹانوری اور شادی میں آئے براتیوں گل شیرخان، شاہد ٹانوری، محمد ابراہیم، محمدرمضان، محمد نعمان کو حراست میں لے لیا،جنھیں حوالات میں بند کر دیا، پولیس سنانواں نے دلہا سمیت دیگر گرفتار ہونے والے باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -