مستحق مریضوں کا مفت علاج، پاکستان بیت المال اخراجات برداشت کرنے کیلئے تیار: معاہدہ طے

  مستحق مریضوں کا مفت علاج، پاکستان بیت المال اخراجات برداشت کرنے کیلئے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی پاکستان بھر اور با الخصوص جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لئے خصوصی کاوشیں جاری ہیں،اس حوالے سے سوموار کے روز پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ ملتان میں تقریب کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جانب کورونا کا خوف ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

بیت المال نے گزشتہ پچاس روز کے دوران 2166 مریضوں کے لئے 28 کروڑ کی رقم جاری کی جبکہ 5000 یتیموں کو انکے گھروں میں بھیج کر ان بچوں کے اہل خانہ کو گھر کی دہلیز پر فی کس 11 ہزار روپئے کی رقوم پہنچائی،عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے جنوبی پنجاب بلوچستان اور کے پی سے آگ سے جلے ہوئے،ایسڈ برن،پیدائشی نقائص اور کینسر میں مبتلا ہو کر دیگر نقائص کے ساتھ آنے والے مریضوں اور حادثے میں بری طرح زخمی ہو کر آنے والے مریضوں کے لئے موجود واحد پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ سے معاہدہ طے پا گیا ہے اب کوئی بھی ایسا مریض جس کے پاس علاج کی رقم نہیں ہو گی اس کے علاج میں پاکستان بیت المال مالی معاونت فراہم کرے گا،اور ان مریضوں کا پہلے روز سے آخری روز تک علاج معالجے کے تمام اخراجات بیت المال برداشت کریگا،اس حوالے سے اگلے سال برن یونٹ کے لئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لئے یہ معاہدہ ایک تحفہ ہے اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد نے ایم او یو پر دستخط کئے جبکہ سربراہ برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد کا کہنا تھا اس نیک کام کے لئے پاکستان بیت المال نے خود رابطہ کیا ان کی اس کاوش کو سلام ہے،برن یونٹ آنے والے بیشتر مریض علاج کا خرچ برداشت نہیں کر پاتے تھے تاہم اب پاکستان بیت المال کی جانب سے یہ بہت بڑا تحفہ ان مریضوں کو دیا گیا ہے اس میں ایسڈ برن،حادثے کے زخمی،آگ سے جھلسے ہوئے،کینسر کے باعث ہونے والے نقائص اور پیدائشی نقائص میں مبتلا مریضوں کے علاج سے لیکر پلاسٹک سرجری تک کے تمام اخراجات بیت المال برداشت کریگا جو کہ یقیناً ایک بہت بڑی کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،بعدازاں ایم ڈی پاکستان بیت المال نے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے مختلف شعبہء جات کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔

معاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -