نشتر: ڈاکٹرز کو این 95ماسک تقسیم دینے کا حکم،عملہ نظر انداز‘ پائینر یونٹی کا احتجاج

نشتر: ڈاکٹرز کو این 95ماسک تقسیم دینے کا حکم،عملہ نظر انداز‘ پائینر یونٹی کا ...

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی و کالج انتظامیہ نے ہنگامی میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ میڈیسن،پلمونالوجی اور انیستھیزیا کے تمام ڈاکٹروں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کو فوری این 95 ماسک فراہم کئے جائیں گے ان ماسک کی معیاد ایک ہفتہ ہو گی جس کے فوری بعد وہ ماسک تبدیل کر کے دوسرے فراہم کر دئیے جائیں گے تاہم اس انوکھے فیصلے پر پائینرز یونٹی کا ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر کالج انتظامیہ کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں شعبہ ایمرجنسی،ریڈیالوجی،پیڈز میڈیسن ای این ٹی سمیت دیگر شعبہء جات کے نہ صرف ڈاکٹروں کو نظر انداز کیا گیا ہے بلکہ این 95 ماسک صرف ڈاکٹروں کو نہیں بلکہ نرسز پیرا میڈیکس کو بھی ملنے چاہئیں،پیڈز میڈیسن کے 4 سے 5 ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہوئے تاہم اس ڈیپارٹمنٹ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ وائرس ک جتنا پھیلاؤ نشتر ہسپتال میں ہو چکا ہے اس حساب سے تمام شعبہ جات کے تمام ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو این 95 ماسک کی فراہمی ضروری ہے،اس موقع پر اجلاس میں موجود ڈاکٹر سید آفتاب شاہ، ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر عاطر فیاض، ڈاکٹر رفیق کھرل، ڈاکٹر ساجد اختر،ڈاکٹر نصرت بزدار،ڈاکٹر آصف راو اور دیگر نے تائید کرتے ہوئے انتظامی فیصلے پر احتجاج بھی کیا۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -