حنیف پتافی کا کوٹ چھٹہ میں گندم خریداری مراکز کا دورہ‘ کاشتکاروں سے ملاقاتیں

      حنیف پتافی کا کوٹ چھٹہ میں گندم خریداری مراکز کا دورہ‘ کاشتکاروں سے ...

  

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ): مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے گندم خریداری مراکز اور تحصیل۔ صدر ہسپتال کا دورہ کیاانہوں نے چوٹی زیریں اور کوٹ چھٹہ کے مراکز کا دورہ کرتے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

ہوئے کاشتکاروں سے معلومات حاصل کیں سنٹرز میں موجود اوزان بھی چیک کرائے۔انہوں نے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اوزان چیک کراکر سر ٹیفکیٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔کاشتکاروں سے عزت و تکریم کے ساتھ گندم خریدی جائے گی۔کاشتکاروں سے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں ہوگی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا اورہسپتال میں موجود طبی سہولیات اور ادویات چیک کیں۔مشیر صحت نے ہسپتال میں کورونا وائرس آئیسولیشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -