کرونا وائرس سے خانیوال کا رہائشی سعودیہ میں جاں بحق

  کرونا وائرس سے خانیوال کا رہائشی سعودیہ میں جاں بحق

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کرونا کے باعث جابحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 167/10Rباٹیاں مہر شاہ کا رہائشی اعجاز ولد اللہ یار باٹی جو کہ عرصہ دراز سے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

سعودی عربیہ کے شہر مکہ مکرمہ میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں مقیم تھا اور الحنوف کمپنی میں بطور الیکٹریشن ٹیکنیکشن کام کر رہا تھاذرائع کے مطابق اس سے بیمار ہونے کی صورت میں ہسپتال لا یا گیا جہاں اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوران علاج ہی زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم کے سوگواران میں 2بیٹیاں اور تین3بیٹے اور ایک بیوہ ہیں۔

سعودیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -