نشتر میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا آج ہنگامی اجلاس‘ ڈاکٹر یاسمین راشد کی شرکت کا امکان‘ تمام شعبوں کے سربراہوں کو شرکت کی ہدایت

نشتر میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا آج ہنگامی اجلاس‘ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا، متوقع طور پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں شرکت(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کریں گی،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیئے اجلاس کمیٹی روم کی بجائے حیات ظفر آڈیٹوریم میں ہو گا، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے اکیڈمک کونسل کا اجلاس آج طلب کیا ہے، جس میں تمام شعبوں کے سربراہان اور پروفیسرز کو شرکت کی ہدایات دی گئی ہیں، اجلاس کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیئے کالج کے کمیٹی روم کی بجائے حیات ظفر آڈیٹوریم میں ہو گا،متوقع طور پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گی۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -