وزیر ریلوے کیخلاف نعرے‘ یونین عہدے داروں کیخلاف تحقیقات شروع
ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویڑنل ریلوے انتظامیہ ملتان نے وفاقی وزیرریلوے کے خلاف نعرے بازی کرنے والے یونین عہدے دران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ تقریبادوماہ قبل وزیرریلوے شیخ رشیدکی ہدائت پرراولپنڈی ڈویڑن (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
میں پریم یونین کے رہنماہیڈ کلرک نویدبنگش کاملتان ڈویڑن تبادلہ کردیاگیاتھا۔جب وہ ملتان پہنچے توپریم یونین ملتان کے ڈویڑنل عہدے دران راناشریف،محمدخالداوردیگرنے گینگ مینوں کواکٹھاکرکے وفاقی وزیرکے خلاف نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔جس کانوٹس لیتے ہوئے ڈویڑنل سپرٹننڈنٹ شعیب عادل نے اسسٹنٹ پرسانل آفیسرسعیداحمدکوانکوائری آفیسرمقررکیاہے۔اے پی اونے نعرے بازی کے وقت موجودگینگ سٹاف ان کے انچارجوں سمیت پرہم یونین کے ڈویڑنل عہدے داروں کوطلب کرلیاہے۔
تحقیقات