حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنالی‘ اعجاز احمد راں

  حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بنالی‘ اعجاز احمد راں

  

ملتان (سٹی رپورٹر)چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی ملک اعجاز احمد راں نے کہا ہے کہ موجودہ لاک ڈ او ن کی صورتحال میں غریب اور مستحقین کے ریلیف کیلئے مالی معاونت کے چیک جاری کردیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے لاک ڈاو ¿ن کی ہنگامی صورتحال کے حالات میں مستحقین اور بے روزگاروں کی مالی معاونت کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہرراں مہمان خصوصی تھے اس موقع پر وائس چیئرمین دانش خان علیزئی،سیکرٹری بیت المال کمیٹی وڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس،ممبر سکروٹنی کمیٹی شاہد محمودانصاری سمیت،کرنل(ر) سلیم شوکت،میجر(ر) اشفاق احمد،ملک اسداللہ،چوہدری محمد الیاس اور فرحان احمد ودیگر شریک تھے۔اس موقع پر ملک اعجاز احمد راں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ضلعی بیت المال کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر مستحقین کی مالی معاونت کیلئے تمام تر قانونی مراحل کو مکمل کرتے ہوئے الحمداللہ آج سے باقاعدہ چیکوں کی تقسیم کاآغاز کردیا ہے اورمالی معاونت کیلئے غریبو ں سمیت معذور افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دو سوسے زائد درخواست گزاروں کو چیک جاری کیے جائینگے اور سماجی فاصلے اصولوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 30سے 40افراد کو چیک جاری ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ مقصد صرف یہی ہے کہ کچھ نہ کچھ حد تک غریبوں کو ریلیف مل سکے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جاسکے مستقبل قریب میں مالی معاونت کے دیگر سیکٹر میرج گرانٹ،میڈیکل گرانٹ اورایجوکیشن گرانٹ کے چیک بھی جاری کیے جائینگے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ لاک ڈاو ¿ن کے حالات میں عوامی ریلیف کیلئے وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت غریبوں بے روزگاروں اور معذوروں میں مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعظم پاکستان عمران اوروزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن کے عین مطابق لوگوں کو مختلف مالی امداد کی سکیموں کے ذریعے سپورٹ کیا جارہا ہے اس وقت پنجاب میں احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں کروڑوں روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں براہ راست مالی معاونت کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کی یہ تقریب اس حوالے سے خوش آئند ہے کہ بیت المال کمیٹی نے بھی عوامی ریلیف کیلئے مستحقین،بے روزگاروں اورمعذور افراد میں باقاعدہ سے چیک تقسیم کرنے کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت عوام کی خدمت کی جدوجہد پر عمل پیراں ہیں کروناوائرس جیسی عالمی وبائکے حالات میں عوام الناس کو چاہیے کہ وہ نہ صرف احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلکہ اپنی نقل وحرکت کو بھی محدود کریں تاکہ موذی وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ آزمائش کے دن ہے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے اس وائرس کو شکست دینا ہوگی اور وہ دن دور نہیں جب ہم کرونا وائرس سے نجات پالیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی آلات بھی مہیاں کررہی ہے ان حالات میں ہمیں امید کا دامن نہیں چھوڑناچاہیے ہمت اور حوصلے سے ہی تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں ایم پی اے ملک واصف مظہر راں اورچیئرمین ملک اعجاز احمد راں نے دیگر احباب کے ساتھ مستحقین خواتین ومرد سمیت معذوروں میں چیک تقسیم کیے

اعجاز راں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -