وزیر تعلیم پیف سکولز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں‘ ضیاء اسلام قریشی

  وزیر تعلیم پیف سکولز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں‘ ضیاء اسلام قریشی

  

ڈیرہ غازیخان‘دراہمہ (بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)وزیر تعلیم پنجاب کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، پورے پنجاب میں پیف سکولز میں کوئی بوگس بچہ انرول نہیں، بلکہ پیف سکولز 3لاکھ سے زائد بچوں کو فری تعلیم فراہم کر رہے ہیں،وزیر تعلیم پیف سکولز کی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

سر پرستی کرنے کی بجائے ان کے لئے مسائل پیدا کرنے کی شعوری کوشش کرکے اپنے فرائض منصبی سے رو گردانی کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی نے ممبر مرکزی مشاورتی بورڈ کے ممبر خورشید خان تالپور، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ، ضلعی چیئرمین صہیب احمد، ضلعی صدر شفقت بلال سمیت درجنوں سکولز پرنسپلز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پیف کے ایس او پیز کے خلاف وزیر تعلیم اپنے دباؤ پرایم ڈی پیف کے زریعے ناجائز کٹوتیاں کرالر سکولز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں نان پیف سکولز حکومتی پالیسی سے شدید بحران کا شکار ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ 3ہزارسے کم.فیس لینے والے سکولز کو فوری طور پر بغیر سوداور آسان شرائط پر 5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کرے تاکہ وہ اپنے سٹاف کو تنخواہ و دیگر معاملات چلا سکے بصورت دیگر ان چھوٹے اداروں کے بند ہونے کا شدید خطرہ ہے جس سے لاکھوں طلبہ وطالبات کا تعلیمی سال اور ہزاروں اساتذہ کا روزگار ختم ہو جائے، پیف سکولز محض 550 روپے میں بہترین تعلیمی معیار دے رہے ہیں پیک اور بورڈ کے رزلٹ اس کا واضح ثبوت ہیں حالیہ پیک رزلٹ میں 20 اضلاع میں پوزیشز پیف اور پرائیویٹ سکولز کی تھیں اور اسی طرح سابقہ دسویں کے رزلٹ میں 10 میں سے 3 بورڈ میں پیف سکولز کی پوزیشن تھیں، اس کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے آ ہون نے بتایا کہ اس وقت پیف میں 73فیصد بچے جنوبی پنجاب کے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، پیف سکولز کے خلاف کوئی بھی سازش جنوبی پنجاب کے بچوں کے خلاف سازش تصور ہوگی، پیف سکولز کو بند کرنے سے غریب علاقوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہمارا مطالبہ کہ وہ اپنے وسیب جنوبی پنجاب کے بچوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہونے سے بچائیں اور پیف سکولز کے مسائل کو فوری حل. کرنے کیلئے نوٹس لیں، کرونا وباء سے پوری دنیا میں لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے لیکن پنجاب کے وزیر تعلیم پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر بجائے ریلیف دینے کے ان کے حق سے بھی محروم کر.رہے جس کی. ہم. بھرپور مذمت کرتے ہیں، کی گئی کٹوتیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں اور پیف سکولز اور پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے خلاف حکومتی سطح پر چلائی جانے والی مہم کو ختم کرکے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کی سر پرستی کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -